کراچی، ایک اور اسکول میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ، اسکول بند کردیا گیا

بدھ 11 نومبر 2020 16:06

کراچی، ایک اور اسکول میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ، اسکول بند کردیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2020ء) کراچی میں ایک اور اسکول میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اسکول کو 5 روز کے لیے بند کردیا گیاہے، کلاسز اور عملے سمیت پوری بلڈنگ کو ڈس انفیکٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع شرقی میں مزید ایک اسکول میں کرونا وائرس کیسز کی رپورٹ کے بعد حکام نے ایکشن لے لیا، ضلع شرقی انتظامیہ نے سچل گوٹھ میں واقع اسکول کو 5 دن کے لیے بند کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شرقی نے اسکول کی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد اسکول کو 16 نومبر تک بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔مراسلے میں کہا گیا کہ 5 دنوں میں کلاسز اور اسٹاف روم سمیت پوری بلڈنگ کو ڈس انفیکٹ کرنے کے انتظامات کیے جائیں، جو طلبہ اور اسٹاف ممبرز اس دوران متاثرہ لوگوں سے ملے ہیں وہ خود کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کرلیں۔انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے بعد ہی اسکول کو کھولا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :