اذان اور نماز کے اوقات بتانے والی ایپ نے لاکھوں مسلمانوں کا ڈیٹا بیچ دیا

’’مسلم پرو‘‘ نامی موبائل ایپ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے لاکھوں مسلمانوں کی خفیہ معلومات امریکی فوج کو بیچی، صارفین کی جانب سے ایپ کا بائیکاٹ

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 17 نومبر 2020 23:06

اذان اور نماز کے اوقات بتانے والی ایپ نے لاکھوں مسلمانوں کا ڈیٹا بیچ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17 نومبر 2020ء) اذان اور نماز کے اوقات بتانے والی ایپ نے لاکھوں مسلمانوں کی اہم اور خفیہ معلومات بیچ دیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل ایپلیکیشن ’’مسلم پرو‘‘ نے صارفین کی پرسنل معلومات ایک ادارے کو بیچیں، جس نے یہ معلومات امریکی فوج کو بیچ دیں ۔ امریکی فوج نے ان معلومات میں صارفین کے مقام کا تعین کرکے ان پر ڈرون حملے بھی کیے ۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی فوج نے ایکس موڈ نامی کمپنی سے مسلمانوں کی لوکیشن پر مشتمل ڈیٹا خریدا۔ ایکس موڈ نامی کمپنی اور مسلم پرو ایپ کا ایک دوسرے سے معاہدہ سامنا آیا ہے، اور مسلم پرو پر الزام ہے کہ اس نے ایکس موڈ کو یہ ڈیٹا فروخت کیا ۔

(جاری ہے)

ایکس موڈ مختلف موبائل ایپلیکیشنز سے صارفین کی ذاتی معلومات پر مشتمل ڈیٹا خریدتی ہے اور اسے فروخت کر دیتی ہے ۔

مدربورڈ نامی بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ کی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کی ایک شاخ نے مسلمان صارفین کی لوکیشن کا ڈیٹا خریدا، جس کے بعد کئی ممالک میں آپریشنز کے لیے یہ معلومات استعمال کی گئیں ۔ رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور صارفین نے ایپ کو موبائل سے اَن-انسٹال اور رپورٹ بھی کیا ہے ۔