دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 20 نومبر 2020 11:37

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 27300کیوسک اور اخرج40000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 8900 کیوسک اور اخراج 8900 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد4200 کیوسک اور اخراج27000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد7000کیوسک اور اخراج2000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد60500کیوسک اور اخراج0 5330یوسک،چشمہ آمد63400کیوسک اوراخراج 60000کیوسک، تونسہ آمد64100کیوسک اور اخراج 53400 کیوسک، پنجند آمد11500 کیوسک اور اخراج 7100کیوسک، گدو آمد 52800کیوسک اور اخراج 44800کیوسک، سکھر آمد41400کیوسک اور اخراج12500 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد7900کیوسک اور اخراج 1000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1502.67 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.475 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1189.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.695 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 646.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.183 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔