حیدرآباد کے علاقے پھلیلی کے رہائشی افراد کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج

ہفتہ نومبر 22:33

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) حیدرآباد کے علاقے پھلیلی کے رہائشی افراد نے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج کیا، عمران علی، فیضان علی، ودیگر نے کہاکہ پھلیلی کے قریب درگاہ سائیں مستانہ پر بیٹھے افرادکی اچانک پولیس نے چیکنگ شروع کردی اور تلاشی کے بہانے ہماری جیب سے 45ہزار روپے نکال کر درگاہ پر آنے کے لئے منع کردیا، انہوںنے ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور رقم واپس دلائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :