ورلڈ کپ 1999ء میں شکست پر نیب نے بلا لیا تھا: شعیب اختر
آج کھیل رہا ہوتا تو سپیڈ گن پر میری رفتار 170 کلومیٹر فی گھنٹا ہوتی: سپیڈ سٹار
ذیشان مہتاب پیر 23 نومبر 2020 17:06
(جاری ہے)
سیاست میں آنے کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں اليکشن لڑوں تو جيت جاؤں گا۔ شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ڈیبیو 1994ء میں ہوجانا چاہیئے تھا تاہم انہیں 1997ء تک انتظار کرنا پڑا، ورلڈ کپ 1999ء فائنل میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد انہیں نیب نے بھی طلب کیا تھا۔
بھارتی کھلاڑیوں کی تعریف کرنے کے حوالے سے سوال پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے لیے میرے دل میں کوئی نفرت نہیں ہے، پاکستان کو میری ضرورت پڑی تو لائن آف کنٹرول پر ہوں گا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2002ء ميں فکسرز کو ہوٹل کے کمرے ميں بند کرکے پیٹا، فکسرز کی جانب سے انہیں گاڑيوں، گھر اور پيسوں کے علاوہ کپتانی کی بھی آفر کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کرديا۔ دنیا کے تیز ترین فاسٹ بائولر کا کہنا تھا محمد آصف جیسا شاندار بائولرکرکٹ کی تاریخ میں کبھی نہیں آیا ، مجھے انہیں 2006ء میں ایک نہیں دو بلے مارنے چاہیئے تھے،پاکستان میں اس جیسا فاسٹ بائولر کبھی پیدا ہی نہیں ہوا ۔ میں نے 2006ء میں ایک بار اسے بیٹ سے مارا تھا۔ "مجھے اس کے ساتھ اس کے ساتھ سلوک کرنے کے ساتھ یہ کام دو بار کرنا چاہئے تھا۔ اس سے پہلے ملک میں کبھی بھی ایسا ہنر پیدا نہیں ہوا تھا۔ سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ سیالکوٹ سٹالینز کے فاسٹ بائولر 2006ء سے الٹی حرکتیں کررہے تھے ، وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ آصف اس وقت بھی میچ فکسنگ میں ملوث تھا لیکن اس کا دھیان کھیل سے زیادہ دوسری چیزوں پر تھا، انہیں آصف کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا نہیں لیکن ان کے طرز عمل پر کافی مایوس تھے۔ شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس واقعے کے بعد آصف سے معافی بھی مانگی لیکن آصف نے اس وقت کے کپتان شعیب ملک کے پاس جاکر الٹی میٹم دیا کہ یا تو اب ٹیم میں شعیب اختر رہے گا یا میں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2007ء میں کھیل کر وہ ذہنی طور پر تھکا ہوا محسوس کررہے ہیں۔شعیب اختر کے مطابق انہوں نے سابق انگلش آل راؤنڈر اينڈريو فلنٹوف سے کہا تم لڑکيوں کی طرح بائولنگ کرتے ہو، فلنٹوف 2005ء میں جب پاکستان آيا تو گن گن کرگينديں ماريں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کا انتخاب کرنے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.