
حالات زیادہ خراب ہوئے تو کرفیو لگا دیں گے، ڈی آئی جی گلگت ریجن
فی الحال حالات کنٹرول میں ہیں، شرپسندی میں 20 سے 25 افراد ملوث ہیں، کچھ لوگوں کو شناخت کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی گلگت ریجن وقاص احمد
ثنااللہ ناگرہ
پیر 23 نومبر 2020
18:49

(جاری ہے)
مظاہرین نے صدیق اکبر چوک میں ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی ہے۔سکردو میں دھاندلی کیخلاف پیپلزپارٹی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور سڑکیں بلاک کردیں۔ ڈی آئی جی گلگت ریجن وقاص احمد نے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہیں ، دوبارہ خراب ہوئے تو کرفیو لگایا جاسکتا ہے، شرپسندی میں 20 سے 25 افراد ملوث ہیں، سی سی ٹی وی کی مدد سے کچھ لوگوں کو شناخت کرلیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ جی بی میں حالات خراب ہوئے تو ذمہ دارچیف الیکشن کمشنراور وفاقی حکومت ہوں گے۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کا الیکشن چوری کرنے کے بعد اب تشدد پر اتر آئی ہے۔ ووٹ چوری ہونے کیخلاف پرامن احتجاج پر فائرنگ اور شیلنگ کی جارہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے فرانزک سے قبل حلقہ 2 کا رزلٹ دے کرمعاہدے کی خلاف ورزی کی۔ مصطفیٰ نواز نے کہا کہ پُرامن مظاہرین پرتشدد کروا کر وفاقی حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔ کیسے ممکن ہے ووٹ پیپلزپارٹی کے زیادہ ہوں اور زیادہ نشستیں پی ٹی آئی کو مل جائیں؟ لوگ اس فاشسٹ حکومت کو اب مزید برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوارکو جتوانے کیلئے الیکشن کمیشن کا رکارڈ تک غائب کردیا گیا۔ اسی طرح مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کمشنر جس طرح کی پریس کانفرنس کر رہا تھا، شام کو کسی وزیر کے گھر ہوتے ہو، اگلے دن کسی اور کے گھر ہوتے ہو، اس کا اشتعال کا نتیجہ تو نکلنا تھا، میں آگ کے واقعے کو اچھا نہیں کہوں گا، یہ آگ الیکشن کمشنر کی پریس کانفرنس کا نتیجہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
جوڈیشل کمیشن سے ملاقات کرنا آئی ایم ایف معاہدے کی شق 28میں شامل ہے
-
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک ملٹی پل انٹری ویزا سہولت معطل کر دی
-
سنگاپور میں مسلمانوں کو قتل کرنے کا خواہش مند انتہا پسند نوجوان گرفتار
-
بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کولکھے خط کا جواب آئے گا یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا
-
پاکستان میں افغان مہاجرین کی زندگی: کریک ڈاؤن، بے یقینی اور مشکلات
-
فرانس میں عالمی اے آئی سمٹ، مواقع اور خطرات کا جائزہ
-
رمضان سے قبل چینی کی قیمت میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا
-
جنوری میں ترسیلات زر میں کمی
-
سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
ججوں کے تحفظات پر مبنی خطوط نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کو متنازع بنا دیا ہے
-
مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنیوالے افراد کی بحالی کا بڑا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.