صدرلاہور چیمبر کا نواز شریف ،شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 23 نومبر 2020 22:54

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء) : لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح نے سابق وزیراعظم محمدنواز شریف ،سابق وزیراعلی پنجاب محمدشہباز شریف کی والدہ اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی دادی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ والدہ کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک ایسا نقصان ہے جس کی کسی بھی صورت تلافی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے شریف خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔