
لاہور جنرل اسپتال میں فائرنگ کا واقعہ،ایک شخص زخمی
دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا
سجاد قادر
منگل 24 نومبر 2020
03:31

(جاری ہے)
فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم مسلح گروہ موقعہ سے فرار ہو گئے اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
اسپتال انتظامیہ یا پولیس کی جانب سے ابھی تک اس بات کا موقف بھی سامنے نہیں آ سکا کہ مسلح افراد اسپتال میں پہنچے کیسے اور ان کے درمیان کس بات کے تنازع پر فائرنگ ہوئی۔اس واقعہ پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے کہ جہاں انسانوں کا علاج ہوتا ہے اور لوگوں کی زندگی بچائی جاتی ہے وہاں شرپسند عناصر گھس کر ایک دوسرے کی جان لیتے اور ایک دوسرے پر گولیاں برساتے نظر آتے ہیں۔عوام کی بے حسی اور بربریت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مسلح افراد اسپتال کے اندر گھس کیسے جاتے ہیں۔کیا اسلحہ لانے والوں کو گیٹ پر چیک نہیں کیا جاتا کیا سینسر کیمرے نصب نہیں ہیں کہ ایسے لوگوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے اور وہ اسپتال کے اندر پہنچ ہی نا سکیں اور ہم کسی بڑے نقصان سے بچ جائیں۔یہ تو بہرحال پھر بھی ایک چھوٹا سا واقعہ تھا کہ جس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان پیش نہیں آیا مگر یہ واقعہ ہماری سکیورٹی اور اسپتال جیسے اہم جگہ کے تحفظ کے حوالے سے کئی سوال بلند کر گیا کہ دہشت گردوں کے کسی قسم کے ممکنہ خطرے سے تحفظ ہمیں کیسے حاصل ہو گا۔کیا اسپتال کا سکیورٹی عملہ بھنگ پی کر سویا ہوتا ہے کہ کوئی بھی اسلحہ لے کر اسلپتال کے اندر چلا جائے گااور سرعام فائرنگ کرتا پھرے گا اور بروقت کارروائی کرنے میں بھی ہمیں وقت لگے ۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.