ملک میں کوویڈ۔19 کی شرح بڑٖھ رہی ہے، ڈاکٹر ممتاز علی خان

منگل 24 نومبر 2020 14:28

ملک میں کوویڈ۔19 کی شرح بڑٖھ رہی ہے، ڈاکٹر ممتاز علی خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2020ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)کے فوکل پرسن ڈاکٹر ممتاز علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں کوویڈ۔19 کی شرح بڑٖھ رہی ہے، عوام کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اور متعلقہ اتھارٹیز سے تعاون کرے۔ منگل کواپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔

19 کے مثبت کیسوں کی شرح بڑھ رہی ہے اس لئے بیماری کے پھیلائو پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ریسرچ کی جا رہی ہے تاہم کووڈ۔19 کے علاج اور تحفظ کے بارے میں قابل بھروسہ معلومات کے لئے مزید کام درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی، جسم میں درد، منہ کا ذائقہ تبدیل ہونے کی علامات شامل ہیں اور ہر شخص کو چاہیے کہ وہ حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے محفوظ اور صحت مند رہنے کی کوشش کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیس ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ انتہائی ضروری ہے۔ طبی ماہر ڈاکٹر سہیل نے اس حوالے سے کہاکہ موسمی بخار، نزلہ زکام اور کوویڈ۔19 کی علامات میں فرق ہے تاہم اس کی باقاعدہ ٹیسٹ کے ذریعے ہی تشخیص کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے سے زیادہ بخار، کھانسی کی علامات برقرار رہیں تو لازمی ٹیسٹ کروائیں تاکہ پتہ چل سکے کہ آیا یہ موسمی الرجی ہے یا کوویڈ۔19۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔19 سے تحفظ کے لئے ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :