![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
آذربائیجان کی خواتین کا ترکی اور پاکستان کیلئے شکریہ کا خصوصی انداز
آرمینیا کیخلاف جنگ میں بھرپور حمایت کرنے پر آذربائیجانی انفلوئنسرز کی جانب سے اپنے ہاتھوں پر ترکی اور پاکستان کے پرچم بنا کر اظہار تشکر
محمد علی
منگل 24 نومبر 2020
19:23
![آذربائیجان کی خواتین کا ترکی اور پاکستان کیلئے شکریہ کا خصوصی انداز](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2020/800x400/pic_12f1a_1606229087.jpg._2)
(جاری ہے)
نگورنوکاراباخ کے تنازعے کی وجہ سے پاکستان نے ہمیشہ کھل کر آذربائیجان کا ساتھ دیا، اور آرمینیا کو بطور ملک کبھی تسلیم نہ کیا۔
اسرائیل کے بعد آرمینیا واحد ملک ہے جسے پاکستان نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ رواں سال جب آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑی، تو پاکستان اور ترکی نے کھل کر اپنے برادر اسلامی ملک کی حمایت کی۔ دہائیوں بعد آذربائیجان نے بھرپور انداز میں جنگ لڑی اور بالآخر مقبوضہ علاقے نگورنوکاراباخ کا بڑا حصہ آزاد کروا لیا۔ جبکہ حال ہی میں آرمینیا نے اپنی شکست کا اعتراف کر کے امن معاہدہ بھی کیا جس کے تحت نگورنوکاراباخ کا مزید علاقہ آذربائیجان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس امن معاہدے کے اعلان کے بعد آذربائیجان میں فتح کا جشن شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔ جبکہ پورے آذربائیجان میں فتح کا جشن منانے کے دوران پاکستان اور ترکی کا بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ خوشی سے نہال آذربائیجان کی عوام نے جگہ جگہ پاکستان اور ترکی کے پرچم لہرائے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر کچھ آذربائیجانی انفلوئنسرز کی تصویر بھی کافی وائرل ہوئی ہے۔ اس تصویر میں آذربائیجانی انفلوئنسرز اپنے ملک کے لہراتے پرچم کیساتھ کھڑی ہیں اور انہوں نے اپنے ہاتھوں پر آذربائیجان، پاکستان اور ترکی کے پرچم بنا رکھے ہیں۔ اس تصویر کو پاکستانی، ترک اور آذربائیجان کی عوام کی جانب سے خاصا پسند کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دنیا کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ
-
دنیا کا سب سے خطرناک اورطاقتور ڈرگ مافیا سرغنہ امریکا سے گرفتار
-
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی شامی ہم منصب بشار الاسد سے ملاقات
-
بھارتی وکیل کی امریکی خاتون کے ساتھ زیادتی
-
کملا ہیرس نے زوم کال کا ریکارڈ توڑ دیا، 90 منٹ میں 2 لاکھ ڈالر چندہ بھی جمع
-
اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
-
مجھے قتل کیا توامریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا، ٹرمپ
-
غزہ میں زرعی سرگرمیاں شدید متاثر ،غذائی قلت پیدا ہو نے کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ
-
سعودی عرب کے قومی محکمہ موسمیات کی پیر تک بارش کی پیشگوئی
-
سعودی ائیرلائن فلائی ناس کا 160 طیارے خریدنے کا معاہدہ
-
مسجدالحرام دنیا کی مہنگی ترین عمارت قرار
-
اسرائیل کو فوری طورپرغزہ جنگ ختم کرنی چاہیے، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.