سکول بند کر نے کا فیصلہ ،سوشل میڈیا پر وزیر تعلیم شفقت محمود کا نام ٹاپ پر ٹرینڈ کرتا رہا
بچوں نے پاکستان کے اگلے وزیراعظم کیلئے بھی وزیر تعلیم شفقت محمود کو منتخب کرلیا ، دلچسپ میمز بنائیں بچے کووڈ کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنے پر خوش ہیں اور وہ خوبصورت انداز میں اس فیصلے کو سراہ رہے ہیں، صدر عارف علوی
منگل 24 نومبر 2020 23:29
(جاری ہے)
طلبہ کو یہ نعرے لگاتے سنا گیا کہ جب تک سورج چاند رہے گا شفقت تیرا نام رہے گا۔
کچھ صارفین نے کہا کہ شفقت نے شفقت دکھا دی جب کہ کچھ طلبہ نے تو شفقت محمود کو کنفرم جنتی قرار دے دیا اور بہترین وزیر تعلیم کی سند بھی تھما دی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر منچلوں نے شرارتی چٹکلوں کا ڈھیر لگا دیا،کہیں انہیں کورونا، سردی اور امتحانوں سے بچانے والا ہیرو دکھایا گیا تو کہیں تاج پہنا کر بادشاہ بنا دیا گیا۔کسی نے کہا دنیا میں یوں تو ایپل پائے، پمکن پائے، چیری پائے جیسی ایک سے بڑھ کر ایک میٹھی سوغاتیں موجود ہیں لیکن اگر cutie pie کوئی ہے تو صرف شفقت انکل ہیں۔کسی نے صوبائی وزیر سعید غنی اور وفاقی وزیر تعلیم کے درمیان مکالمے کی پیروڈی پیش کردی۔ایک طالب علم نے وزیر تعلیم کی سن گلاسز میں تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا انکل آپ کو سورج تو نہیں ستا رہا تو دوسرے کا کہنا تھا کہ اگر آج الیکشن کا اعلان ہو جائے تو 272 حلقوں سے اکیلے شفقت انکل جیت جائیں گے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی وزیر تعلیم شفقت محمود کے اسکول بند کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچے کووڈ کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنے پر خوش ہیں اور وہ خوبصورت انداز میں اس فیصلے کو سراہ رہے ہیں۔عارف علوی نے کہا کہ پاکستان خوش رہنے والے لوگوں کا ملک ہے اور کوئی بھی ہم سے یہ چھین نہیں سکتا، اللہ ہمیں نظر بد سے دور رکھے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.