
بلاول بھٹو کی پشاور میں پی ڈی ایم جلسے کے بعد سے طبیعت ناساز، کورونا کے آثار نمایاں
بلاول بھٹو شاید ہمشیرہ بختاور بھٹو کی منگنی میں بھی پرسوں شریک نہ ہوں۔ صحافی کامران خان کا ٹویٹ
سمیرا فقیرحسین
بدھ 25 نومبر 2020
15:42

کوئی سرکاری تصدیق نہیں لیکن بلاول ہاؤس زرائع سے ٹھوس خبریں گردش کررہی ہیں کہ بلاول بھٹو کی پشاور PDM جلسے کے بعد سے طبعیت ناساز ہے کورونا آثار نمایاں ہے اگلے 14 روز وہ سخت isolation میں گزاریں گے شائید ہمشیرہ کی منگنی میں بھی پرسوں شریک نہ ہوں
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) November 25, 2020
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان بلاول ہاؤس جمیل سومرو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، جمیل سومرو میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور دیگر کچھ رہنماؤں نے فوری خود کو قرنطینہ کر لیا ۔
بلاول بھٹو اور دیگر پی پی رہنما اگلے چند روز تنہائی میں گزاریں گے۔ بتایا گیا کہ جمیل سومرو عمومی طور پر ہر وقت بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ رہتے ہیں، اسی لیے حالیہ کچھ روز کے دوران ان کے ساتھ ملاقات کرنے والے تمام افراد نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ بلاول بھٹو اور دیگر پی پی رہنماؤں نے اپنے کورونا ٹیسٹ بھی کروائے ہیں، جن کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ تاہم اب صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے بلاول ہاؤس ذرائع کے حوالے سے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کورونا ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب 27 نومبر کو ہو گی ۔ اس حوالے سے مہمانوں کو دعوت دینے کے لیے ایک خصوصی کارڈ جاری کیا گیا تھا جس پر تحریر تھا کہ تقریب میں شرکت کرنے کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا ۔ مدعو کیے گئے مہمانوں کو ہدایات کی گئیں کہ وہ تقریب سے 24 گھنٹے قبل اپنے کورونا نیگیٹو ٹیسٹ کی رپورٹ بلاول ہاؤس میں جمع کروائیں گے اور جن مہمانوں کی رپورٹ نیگیٹو ہو گی صرف وہی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔ تاہم آج صبح ہی بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں مہمانوں کو محدود کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔ منگنی کی تقریب میں صرف 80 کے قریب افراد شریک ہوں گے جن میں قریبی دوست احباب اور رشتہ دار شامل ہیں جبکہ پارٹی رہنما اور عہدیدار بھی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.