کراچی،گلستان جوہر سے 4 ملزمان مقامی صحافی عثمان احمد کے بھائی سے کار چھین کر فرار

بدھ 25 نومبر 2020 15:53

کراچی،گلستان جوہر سے 4 ملزمان مقامی صحافی عثمان احمد کے بھائی سے کار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) گلستان جوہر سے 4 ملزمان مقامی صحافی عثمان احمد کے بھائی سے اسلحے کے زور پر ٹویوٹا کرولا ایکس ایل آئی کار چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

صحافی عثمان کا بھائی فہد احمد گلستان جوہر بلاک 8 پہلوان گوٹھ روڈ پر اپنی ٹویوٹا کرولا رجسٹریشن نمبرAXK518میں بازار سے سامان لیکر واپس آرہے تھے کہ انہیں مسلح ملزمان نے رکنے کا اشارہ کیا جس پر فہد احمد نے مزاحمت کی اور چابی پھینک دی، مسلح ملزمان نے فہد احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چابی ڈھونڈ کر گاڑی لیکر فرار ہوگئے۔ واردات کی ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :