جمشید کوارٹر پولیس نے دستی بم گروپ کے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

بدھ 25 نومبر 2020 15:53

جمشید کوارٹر پولیس نے دستی بم گروپ کے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) جمشید کوارٹر پولیس نے دستی بم گروپ کے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ملزمان دستی بم سے لیس ہوکر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے ڈی ایچ اے میں کرولا کار ڈکیت گینگ نے دو دن میں ڈی ایچ اے میں چھ بنگلے لوٹ لئے علاقہ مکینوں کی نیندیں اڑ گئیں تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جمشید کوارٹر چوہدری زاہد نے دستی بم ڈکیت گینگ کے 3 ڈکیت ابراہیم تنولی ولد غلام رسول، محمد سعید عرف مائیٹی ولد زین الدین اور مائیکل ولد سمیول کو گرفتار کرکے تین دستی بم تین پستول برآمد کرلئے ملزمان مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم و ڈکیتیوں میں ملوث تھے ڈی ایچ اے میں کرولا کار ڈکیت گینگ خوف کی علامت بن گیاکرولا گینگ نے دو دن میں ڈی ایچ اے میں چھ بنگلے لوٹ لئے کلفٹن بوٹ بیسن درخشان ڈیفنس گزری میں گینگ کی وارداتیںپولیس گینگ کو گرفتار کرنے میں ناکام مسلح کرولا گینگ کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی وائرل ہوگئی مسلح ملزمان کو وائٹ کرولا کار سے بنگلے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے مسلح ملزمان ڈکیتی کی واردات کے دوران گھر میں نظر آرہے ہیں کرولا کار میں چھ ڈاکو کو فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ڈی ایچ اے میں مسلح گینگ کی وارداتوں کی بعد پولیس افسران بھی چکرا گئے کرولا گینگ کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

متعلقہ عنوان :