سلیم مانڈی والا کا چوہدری احمد مختار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اطہار

بدھ 25 نومبر 2020 18:32

سلیم مانڈی والا کا چوہدری احمد مختار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اطہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری احمد مختار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ احمد مختار کی اچانک وفات کا سن کر دلی دکھ ہوا ،احمد مختار کے خاندان میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم چوہدری مختار نے ہمیشہ ثابت قدمی سے پارٹی کا ساتھ دیا ،مرحوم چوہدری احمد مختار کی عوام اور پارٹی کے لیئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔