
ایمریٹس نے سفری انشورنس کا دائرہ کار وسیع کردیا
بدھ 25 نومبر 2020 20:18

(جاری ہے)
حالیہ اقدام میں ٹریول انشورنس اور کرونا کوریج خودکار طور پر یکم دسمبر سے ایمریٹس کے ٹکٹ کی خریداری کرنے والے تمام صارفین پر قابل اطلاق ہوگا اور یہ پارٹنر ایئرلائنز کی آپریٹ کردہ ایمریٹس کی کوڈ شیئر فلائٹس تک پھیلا ہوا ہے۔
ایمریٹس کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو عزت مآب شیخ احمد بن سعید المختوم نے کہا، "ایمریٹس وہ پہلی ایئرلائن تھی جس نے مسافروں کے لئے جولائی میں ہی عالمی سطح پر کرونا کا اعزازی کور فراہم کیا تھا اور ہمارے صارفین کا ردعمل بہت شاندار رہا۔ ہم یہ اعزاز ملنے پر آرام سے بیٹھے نہ رہے بلکہ ہم نے اپنے صارفین کو مزید بہتر انداز سے خدمات کی فراہمی کے لئے کام جاری رکھا۔ ہم اب کثیر الخطراتی سفری انشورنس اور کرونا کور کی فراہمی پر انتہائی خوش ہیں جو ہمارے تمام صارفین کے لئے اس انڈسٹری میں ایک بار پھر نیا اقدام ہے۔" انہوں نے کہا، "دنیا بھر میں لوگوں کے اندر سفر کی خواہش بڑھتی جارہی ہے، بالخصوص موسم سرما کی تعطیلات میں لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی جیسے گرم موسم والے مقامات کے سفر کے خواہاں ہوتے ہیں۔ اس کثیر خطراتی سفری انشورنس اور کرونا کوریج کے آغاز کے ساتھ ہمارا عزم ہے کہ اپنے صارفین کو رواں موسم سرما اور اگلے سال میں سفری تیاروں کے لئے زیادہ پراعتماد انداز سے خدمات پیش کریں۔" ایمریٹس کے صارفین کو طبی کوریج فراہم کی جائے گی، چاہے وہ کسی بھی مقام کا سفر کریں یا کسی بھی کلاس کے مسافر ہوں۔ اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں: بیرون ملک سفر کے دوران دیگر میڈیکل ایمرجنسیز اور (سفر کے دوران) کرونا کی تشخیص پر آؤٹ کنٹری ایمرجنسی میڈیکل ایکسپنسز اینڈ ایمرجنسی میڈیکل ایویکیویشن کے ذریعے 5 لاکھ ڈالر تک کی کوریج حاصل ہوگی۔ ٹرپ کینسل پر ساڑھے سات ہزار ڈالرز کی ناقابل واپسی کوریج کی لاگت ہوگی، اگر طے شدہ ٹرپ کی روانگی کی تاریخ سے قبل کرونا کی تشخیص کی وجہ سے مسافر یا اس کا قریبی شخص (پالیسی میں متعین) سفر کرنے سے قاصر ہو، یا دیگر منتخب وجوہات ہوں ، جو دیگر جامع سفری کوریج کی مصنوعات سے ملتی جلتی ہوں۔ ٹرپ کینسل یا تاخیر کے باعث ملتوی ہونے پر ساڑھے سات ہزار ڈالرز تک کی کوریج ہوگی، اگر روانگی کی تاریخ سے آگے اسکول کے تعلیمی سال میں کرونا کی وجہ سے توسیع ہوتی ہے، اور مسافر یا اس کا قریبی شخص (پالیسی میں متعین) پرائمری یا سیکنڈری اسکول میں طالب علم ، کل وقتی استاد ، یا کل وقتی ملازم ہو۔ ٹرپ تاخیر سے ملتوی ہونے پر ناقابل واپسی ساڑھے سات ہزار ڈالرز تک کے سفری اخراجات کوریج میں شامل ہوں گے اور اپنی ملکی رہائش کی واپسی پر اضافی لاگت قابل اطلاق ہوگی، اگر مسافر یا اسکا قریبی شخص (پالیسی میں متعین) میں سفر کے دوران کرونا کی تشخیص ہوتی ہے، یا شدید بیمار ہوجاتا ہو۔ تاخیر کے باعث سفر کے تعطل پر ساڑھے سات ہزار ڈالرز تک کی کوریج شامل ہوگی، اگر مسافر ایئرپورٹ پر میڈیکل اسکریننگ یا کرونا سے متعلقہ ٹیسٹ میں ناکام رہتا ہے اور اسے سفر ترک کرنے کی ضرورت ہو۔ یومیہ فی شخص کو 150 ڈالرز کی مسلسل 14 ایام کی کوریج حاصل ہوگی، اگر وہ اپنے رہائشی ملک سے باہر ہو ، مسافر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہو اور اگر انہیں غیرمتوقع طور پر کسی سرکاری ادارے کی جانب سے کسی دوسرے ملک میں لازمی قرطینہ میں ڈال دیا گیا ہو۔ اے آئی جی ٹریول کے سی ای او جیف رٹ لیج نے کہا، "ایمریٹس کے ساتھ ہمارا دیرینہ تعلق ہے اور ہم ان کے ساتھ کام کرنے اور دنیا بھر میں ایمریٹس کے صارفین کی ضروریات کی تکمیل کیلئے انکی مطلوبہ پروڈکٹ کے لئے پرجوش ہیں۔ ہم پرامید ہیں کہ اس اقدام کی بدولت ان مسافروں کے بعض تحفظات کا خاتمہ ہوگا جو اس عرصے کے دوران سفر کا ارادہ باندھ رہے ہیں۔" اس کے علاوہ ایمریٹس سفر کے دوران ذاتی حادثات، موسم سرما کے کھیلوں کی کوریج، ذاتی نقصانات، اور فضائی سفر کی بندش، سفری ہدایات کے باعث سفر میں تعطل پر بھی فراخدلانہ کوریج پیش کرتا ہے۔ صارفین کو سفر سے قبل کسی طرح کے فارم کے اندراج یا خود کو رجسٹرڈ کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید تفصیلات برائے مہربانی اس لنک (www.emirates.com/multi-risk-travel-insurance) پر وزٹ کرکے جان لیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
کوئٹہ‘ چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ‘فی کلو قیمت 185روپے ہوگئی
-
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
-
ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
-
ایس ای سی پی کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت مالی سال 2024-25 میں 124 اپیلیں نمٹا دیں
-
سونا 3 لاکھ 60 ہزار فی تولہ، چاندی کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر
-
فیصل بینک نے پاکستان کی پہلی انکلوژو کمیونی کیشن گائیڈ متعارف کرادی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور خودکفالت کی جانب مؤثر پیش رفت
-
لاہور میں برائلر گوشت 37 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہوگئی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا
-
پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.