سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کو گرفتار
عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی‘ حیدر گیلانی سمیت پی ڈی ایم کے دیگر راہنماﺅں کے خلاف مقدمہ درج
میاں محمد ندیم بدھ 25 نومبر 2020 22:09
(جاری ہے)
علی موسیٰ گیلانی اور دیگر مظاہرین تھانہ چہلیک کے باہر موجود تھے اور مطالبہ کررہے تھے گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے علی موسی گیلانی نے کہا کہ پولیس انتظامیہ کے حکم پر انتقامی کارروائی کر رہی ہے، جس کے بعد پولیس نے انہیں بھی گرفتار کرلیا ملتان کے تھانہ چہلیک کے باہر موجود پی پی پی کے کارکنوں نے احتجاج جاری رکھا اور پولیس سے علی موسی گیلانی کی رہائی کا مطالبہ کیا. کارکنوں نے ٹائر جلا کر تھانہ چہلیک کے سامنے روڈ بند کر دیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس سے قبل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحب زادوں عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی اور رکن صوبائی اسمبلی حیدر گیلانی سمیت دیگر راہنماﺅں کے خلاف تھانہ چہلیک میں مقدمہ درج کیا گیا تھا پولیس کی جانب سے سیاسی راہنماﺅں کے خلاف مقدمہ ریلی نکالنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا. پولیس نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں اور مسلم لیگ (ن) راہنماﺅں کے خلاف ایک اور مقدمہ تھانہ لوہاری گیٹ ملتان میں بھی درج کیا سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی، جاوید صدیقی، شیخ طارق رشید اور عبد الوحید آرائیں سمیت 30 افراد کے خلاف ملتان اسٹیڈیم قلعہ کہنہ قاسم باغ میں کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے اسٹیڈیم کا تالا توڑنے اور سنگل چوری کر کے لے جانے کا الزام عائد کیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا. پولیس نے کہا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے غیر قانونی طور پر اسٹیڈیم کا تالا توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اسٹیڈیم کے سرکاری عملے کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے فرار ہو گئے. ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم راہنماﺅں کے خلاف مقدمہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے پر درج کیا گیا ہے خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی لہر اور انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دینے کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے 22 نومبر کو پشاور میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا اس کے بعد اپوزیشن اتحاد 26 نومبر کو لاڑکانہ اور 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ کرنے کا اعلان کرچکا ہے. 22 نومبر کو ہونے والا پشاور کا جلسہ حکومت مخالف پی ڈی ایم کا چوتھا سیاسی پاور شو تھا، اس سے قبل اپوزیشن اتحاد نے اپنے جلسوں کا باقاعدہ آغاز 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ سے کیا تھا، جس کے بعد 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ کیا گیا تھا جبکہ 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم نے کوئٹہ میں سیاسی طاقت دکھائی تھی.
مزید اہم خبریں
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.