Live Updates

تعلیمی اداروں کوبند کرکے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ کیاگیاہے، ملتان میں خواتین کی رائے

جمعرات 26 نومبر 2020 13:01

تعلیمی اداروں کوبند کرکے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ کیاگیاہے، ملتان ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2020ء) ملتان میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کہاہے کہ کورونا وائر س کی شرح میں دوبارہ شدت کے پیش نظر حکومت نے چھ ہفتوں کے لئے تعلیمی ادارے بند کرکے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ کیاہے ۔26نومبرسے 24دسمبرتک بچے آن لائن (ہوم لرننگ )تعلیم حاصل کریں گے ۔اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ ملتان شازیہ وحید نے کہاکہ بچوں کی تعلیم بے شک ضروری ہے لیکن سب سے پہلے ان کی صحت وزندگی ہمارے لئے اہم ہے ۔

(جاری ہے)

سیکھنے کاعمل توساری زندگی جاری رہتاہے لیکن زندگی ایک بارملتی ہے اوربچے قوم کامستقبل ہوتے ہیں یہ صحت مندہوں گے توملکی ترقی میں اپناکردار اداکریں گے ۔سماجی رہنما صائمہ فیض نے کہاکہ ایک ماہ بچے اگرگھروں سے تعلیم حاصل کریں گے توکوئی حرج نہیں ہوگاہم حکومت کے اس فیصلے کاخیرمقدم کریں گے ۔ماہرتعلیم حمیرا کنول نے کہاکہ بیماری سے بچنے کے لئے ضروری ہے تعلیمی ادارے بند کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کابازارمیں جانابھی بندکیاجائے ۔اس میں والدین کوبھی چاہیے کہ احتیاطی تدابیر پرعمل پیراہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات