Live Updates

میڈیکل کے طلبا کا NMDCAT ٹیسٹ اور کورونا کی صورتحال ، مریم نواز کا دوہرا معیار

خاتون صحافی مہر بخاری نے مریم نواز کو پی ڈی ایم کے جلسوں کی پالیسی پر نظر ثانی کا مشورہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2020 13:41

میڈیکل کے طلبا کا NMDCAT ٹیسٹ اور کورونا کی صورتحال ، مریم نواز کا دوہرا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 نومبر 2020ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں میڈیکل طلبا کے ٹیسٹ کے معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ میڈیکل کے طلبہ کو زبردستی کہا جا رہا ہے وہ NMDCAT ٹیسٹ میں 29 نومبر کو appear ہوں۔

یہ ڈیڑھ لاکھ طلبہ نہیں ڈیڑھ لاکھ خاندانوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ ان کی اور ان کے خاندانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا مقصد؟
مریم نواز کے اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے کورونا کو لے کر دوہرا معیار رکھنے پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر ایک ٹیسٹ دینے سے طلبا اور ان کے اہل خانہ کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں تو پھر پی ڈی ایم کے جلسے جلوسوں کے بارے میں آپ کا خیال ہے ؟ کورونا کی صورتحال پر آپ کا دوہرا معیار کُھل کر سامنے آ گیا ہے، آپ حکومت پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب خاتون صحافی مہر بخاری نے مریم نواز کو پی ڈی ایم جلسوں کی یاد بھی دلا دی اور کہا کہ آپ نے بالکل درست کہا۔ یہی منطق جلسوں اور ریلیوں پر بھی لاگو ہوتی ہے ۔ جلسوں میں شرکت کرنے والے افراد کے خاندانوں کی زندگیوں کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے ، ایسا نہیں ہے کہ نوجوانوں کی کورونا کے باعث اموات نہیں ہو رہیں۔ مہر بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم کو جلسے جلوسوں کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گا ورنہ آپ بھی وہی کام کریں گے جس پر آپ آج تنقید کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن کو جلسے جلوس نہ کرنے کی ہدایات کی گئی تھیں لیکن اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے ایک نہ سنی ، جس کے بعد حال ہی میں پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا میں مبتلا ہو گئے ۔ بلاول بھٹو کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد پی ڈی ایم جلسے میں اسٹیج پر موجود افراد کو بھی ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات