ترکی نے بھی اپنی کورونا وائرس ویکسین تیار کرلی

جمعرات 26 نومبر 2020 14:58

ترکی نے بھی اپنی کورونا وائرس ویکسین تیار کرلی
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین ترکی نے بھی بنا لی ہے، ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی نے مقامی سطح پر کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے جو اپریل 2021 میں دستیاب ہوجائیگی۔

(جاری ہے)

حکومتی جماعت کی پارلیمانی پارٹی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کورونا ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسین پوری دنیا کے انسانوں کو دستیاب ہونی چاہیے، ویکسین کے بارے میں پہلے اپنے ملک کی بات کرنا خود غرضانہ سوچ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ترکی میں تیار کی گئی ویکسین کے ٹرائلز حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، دوا ساز کمپنی نے ویکسین کی تیاری شروع کردی ہے اور اپریل 2021 میں یہ مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔