ترکی کا چین سے کورونا ویکسین کی 50 ملین خوارک خریدنے کا معاہدہ

جمعرات 26 نومبر 2020 15:13

ترکی کا چین سے کورونا ویکسین کی 50 ملین خوارک خریدنے کا معاہدہ
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) ترکی نے چین سے کورونا وائرس ویکسین کی50 ملین خوارک خریدنے کا معاہدہ کرلیا ۔ترک وزیر صحت کے مطابق چین سے کورونا ویکسین سینوویک باودوٹیک دسمبر، جنوری اور فروری میں ملیں گی ،ترکی دیگر کورونا ویکسین ڈویلپرز سے بھی رابطے میں ہے،دوسری جانب ترکی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 28 ہزار 351 کیسز سامنے آئے ہیں ،168 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباسے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 1 لاکھ 5 ہزار 740 تک جا پہنچی ،اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 14 ہزار 868 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں ایک کروڑ 71 لاکھ 37 ہزار 99 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 506 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 15 لاکھ 53 ہزار 773 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔