کبریٰ خان اور گوہر ممتاز فلم ’ابھی‘ میں ایک ساتھ نظر آئینگے

جمعرات نومبر 15:54

کبریٰ خان اور گوہر ممتاز فلم ’ابھی‘ میں ایک ساتھ نظر آئینگے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان اب گلوکار و اداکار گوہر ممتاز کیساتھ فلم ’ابھی‘ میں نظر آئیں گی۔فلم کی کاسٹ میں اداکار سلیم شیخ، عثمان پیرزادہ، محمود اسلم، احتشام الدین، یاسرہ رضوی، حنا بیات اور آصف رضا میر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

'ابھی نامی رومانوی تھرلر فلم کی شوٹنگ کشمیر کے خوبصورت مقامات پر جاری ہے اور اس کی کہانی قوم پرستی کے گرد گھومتی ہے۔’ابھی‘ کی ہدایت اسد ملک دے رہے ہیں اور یہ فلم برطانیہ کی ایک بین الاقوامی ڈینئل جونز پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جو پاکستان میں اپنے پہلے وینچر کیلئے تیار ہے۔فلم کی کہانی گوہر ممتاز نے شعیب ربانی کے ساتھ خود لکھی ہے۔