انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 917 نئے کیسیز رپورٹ، مزید 127 اموات کی تصدیق، وزارت صحت

جمعرات 26 نومبر 2020 16:49

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 917 نئے کیسیز رپورٹ، مزید 127  اموات ..
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2020ء) : انڈونیشیا کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا وائرس سے متاثرہ 4 ہزار 917 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 127 مزید اموات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت صحت نے بتایا ہیکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 4 ہزار 917 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 753 ہو گئی اور 127 مزید اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 352 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 33 ہزار 649 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :