سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 رکارڈ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

جمعرات نومبر 22:16

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 رکارڈ، علاقے میں خوف وہراس ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 کارڈ کی گئی ،زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا،زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خضدار سمیت صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اورگہرائی 20 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز خضدار سے 90 کلومیٹر دور تھا۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز بیلہ سے 12 کلو میٹر دور تھا جب کہ اس کی زلزلیکی شدت 4.3 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔