سعودی عرب نے تشکیل دی گئی ایک نئی تنظیم میں پاکستان کو بطور بانی ممبر شامل ہونے کی پیش کش کردی
ہم نے سعودی عرب کی پیش کش قبول کر لی، ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن نامی تنظیم میں پاکستان اور سعودی عرب پارٹنر ہوں گے: وزیر خارجہ
محمد علی
جمعرات نومبر
22:34

(جاری ہے)
ہم نے سعودی عرب کی پیش کش قبول کر لی ہے۔ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن نامی تنظیم میں پاکستان اور سعودی عرب پارٹنر ہوں گے، اس تنظیم میں کل 6 ممالک شامل ہیں۔
یہ تنظیم ڈیجیٹل ڈپلومیسی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے کام کرے گی۔ اس تنظیم کا حصہ بننے سے قبل پاکستان نے اپنے تحفظات بھی دور کروائے۔ ہم نے پہلے تمام تفصیلات حاصل کیں کہ اس تنظیم میں کون کون سے ممالک ہیں، پاکستان کو اس تنظیم میں کیا کردار سونپا جائے گا، اور آیا اس تنظیم میں ہمارا کوئی دشمن ملک تو شامل نہیں۔ تمام تحفظات دور ہونے کے بعد ہی پاکستان اس تنظیم کا حصہ بنا، اور اب بطور بانی ممبر پاکستان کی اجازت کے بنا ہمارا کوئی دشمن ملک اس تنظیم میں شامل نہیں ہو سکے گا۔ وزیر خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ جلد ان کی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ملاقات متوقع ہے۔ دوسری جانب سعودی وزارت اطلاعات کی جانب سے بھی ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے حوالے سے ٹوئٹ کیا گیا ہے۔جبکہ خلیج ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن پاکستان اور سعودی عرب کے اشتراک سے تشکیل پائی ہے، جس میں بحرین، اردن اور کویت بھی شامل ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ہلال احمر پاکستان کا روڈ سیفٹی کے فروغ کےلیے منصوبے کا آغاز
-
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا سعودی عرب کا دورہ
-
براڈشیٹ تحقیقات، جسٹس عظمت کی تقرری: سیاسی جماعتیں پھٹ پڑیں
-
وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت ، میری ٹائم مشق امن 21 کے انتظامات سے متعلق اجلاس
-
ڈیوٹی، DLTL میں صنعتکاروں کے اربوں روپے جلد ادا کردیے جائیں گے، وزیر خزانہ حفیظ شیخ
-
بختاور بھٹو کی شادی کا باضابطہ اعلان کردیاگیا
-
براڈشیٹ سے جو نکلنے جا رہا ہے وہ اگلے الیکشن میں انہیں لپیٹ میں لے گا، شیخ رشید
-
علامہ ابتسام الہیٰ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے پر حریم شاہ کو خراج تحسین پیش کر دیا
-
سوئٹزر لینڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا چاہتاہے سوئس سفیر
-
براڈ شیٹ اسکینڈل، مسلم لیگ ن نے جسٹس(ر) عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی
-
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ہیڈ کوارٹرزپاکستان کوسٹ گارڈز میں آمد
-
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.