مشیر اطلاعات پنجاب نے لاہور کے لال شہباز قلندر انڈر پاس کو فردوس انڈر پاس قرار دے دیا

فردوس عاشق اعوان نے لال شہباز قلندر انڈر پاس کو فردوس انڈر پاس کہا تو ٹوئٹر صارفین چکرا گئے، سوالات کی بوچھاڑ کردی

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 27 نومبر 2020 01:00

مشیر اطلاعات پنجاب نے لاہور کے لال شہباز قلندر انڈر پاس کو فردوس انڈر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 نومبر2020ء) مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور کے لال شہباز قلندر انڈر پاس کو فردوس انڈر پاس قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج لاہور کے علاقے گلبرگ میں سنٹر پوائنٹ کے قریب ’’لال شہباز قلندر‘‘ انڈرپاس کا افتتاح کیا، یہ پراجیکٹ ریکارڈ مدت میں ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا جبکہ اس کی تعمیر میں تقریباََ 13 کروڑ کی بچت کی گئی ، حکومت پنجاب کے اس میگا پراجیکٹ کا کریڈٹ لینے کے لیےمشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکی انتھک محنت رنگ لےآئی۔

عوام کےدلوں کوجوڑنےاورذرائع آمدورفت کوآسان بنانےکیلئےبننےوالافردوس انڈرپاس پنجاب حکومت کالاہوریوں کیلئےنایاب تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارآج اس کاافتتاح کرکےلاہور کی تاریخی،سیاحتی اورثقافتی حیثیت کواجاگرکریں گے‘‘ ۔

انہوں نے اس ٹوئٹ میں لکھا کہ فردوس انڈرپاس، جس کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی گئی ۔

خان کا سپاہی نامی صارف نے لکھا کہ ’’آپا فردوس آپ نے اپنے نام پر رکھا ہے کیا انڈرپاس یا یہ محض اتفاق ہے‘‘ ۔
مولا جٹ نامی صارف نے لکھا کہ ’’ انڈر پاس کا نام آپا فردوس کے نام ؟ کیا یہ کھلا تضاد نہیں‘‘ ۔
ملک کاشف نامی صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’ فردوس انڈر پاس یا فردوس عاشق اعوان انڈر پاس ؟؟ ۔
صارفین کی جانب سے یہ سوالات مشیر اطلاعات کی لاعلمی کے باعث کیے گئے، کیونکہ وہ لال شہباز قلندر انڈر پاس کا نام لکھنا بھول گئی تھیں، اور انہوں نے اس کا نام فردوس انڈر پاس لکھ دیا تھا ۔