
بھارت کا ایک اور مگ 29 لڑاکا طیارہ گرکر تباہ
ایک پائلٹ تاحال لاپتہ ، دوسرے کو تلاش کرلیا گیا ، رواں سال 2020ء میں یہ بھارت کا تیسرا مگ 29 گرکر تباہ ہوا
ساجد علی
جمعہ 27 نومبر 2020
11:20

(جاری ہے)
کچھ عرصہ قبل بھی ایک بھارتی طیارہ گرکر تباہ ہو گیا تھا ، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ایک اوربھارتی تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوا ، جس کے باعث دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ، جن کی شناخت اشوک مکوانہ اور پیوش سنگھ کے نام سے ہوئی ، اشوک مکوانہ انسٹرکٹر تھے جب کہ پیوشش سنگھ تربیت حاصل کر رہے تھے ، حادثے کے بعد بھارتی اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پہنچے جس کے بعد دونوں پائلٹوں کو اسپتال لایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا ، جب طیارہ روانہ ہوا تو وہاں دھند نہیں تھی لیکن اچانک شام 8.45 کے قریب دھند میں اضافہ ہوگیا ، یہ حادثہ اس وقت ہوا جب پائلٹ نے فضائی پٹی پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن دھند کی بنا پر قریبی فارم کے کھیت میں اترا۔
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ، اس سے قبل بھی تربیتی پروازوں کے دوران بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں ، دو ماہ قبل بھی بھارتی شہر گوالیار میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا ، حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ، اسی ماہ ایک اور بھارتی ڈرون طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا تھا ، جب شہر چترادرگہ میں ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی ڈرون طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔ خیال رہے کہ بھارت کے طیارے گرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ، اس سے پہلے بھارتی فضائیہ کے کئی لڑاکا طیارے تربیتی پروازوں کے دوران گر کر تباہ ہو چکے ہیں ، اگست میں بھی بھارتی ریاست اُتر پردیش میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا ، طیارہ بجلی کی تاروں میں پھنس گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا ، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
امریکی امداد کی بندش سے جنسی و تولیدی صحت کی خدمات کو خطرہ
-
تنازعات اور موسمی شدت مغربی و وسطی افریقہ میں بھوک میں اضافہ کا سبب
-
شام: وطن لوٹنے والے پناہ گزینوں کو بارودی سرنگوں اور مسائل کا سامنا
-
بھارت نے سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس جنگی بحری جہاز پاکستان کی طرف بھیج دیا
-
پاکستان نے بھارت پر حملہ کیا تو عالمی قوانین کے مطابق کیا جائے گا
-
بھارتی ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کررہے ہیں یہ جنگی انعام کے طور پر انڈیا کے منہ پر ماریں گے
-
قوم بھارت کی بزدلانہ کارروائی سے ہونے والی شہادتوں کے بدلے کی منتظر ہے
-
بھارت کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر مملکت خارجہ امور عادل الجبیر سے گفتگو
-
پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا
-
اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر وطن بھیجے
-
بجلی کی قیمتوں میں 1.83 روپے کمی، نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.