پنجاب بار کونسل کے انتخابات کل ہونگے،شناختی کارڈپنجاب بارکے کارڈ کے بغیر ووٹ کاسٹ نہیں ہوگا

ہائیکورٹ کا احاطہ پولنگ سٹیشن قرار ، انتخابات کے روز کسی شخص کو بغیر ماسک کے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونیکی اجازت نہیں ہوگی

جمعہ 27 نومبر 2020 15:56

پنجاب بار کونسل کے انتخابات کل ہونگے،شناختی کارڈپنجاب بارکے کارڈ کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) پنجاب بار کونسل کے انتخابات کل ( ہفتہ ) کو ہوں گے ،لاہور ہائیکورٹ کا احاطہ پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا ہے ، انتخابات کے روز کسی شخص کو بغیر ماسک کے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے انتخابات کیلئے پولنگ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفہ کے ہوگی ،امیدوار ووٹرز وکلا ء کے لئے سینی ٹائزر کا بندوبست کریں گے،کسی امیدوار کو پولنگ کے روز ہائیکورٹ اور اس کے گردونواح میں لنچ باکس تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتخابات کے روز کسی بھی امیدوار کو ہائیکورٹ میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے صرف کالی یا نیلی پنسل استعمال ہوگی، ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے قومی شناختی کارڈ اور پنجاب بار کونسل کا کارڈ 2019 یا 2020 لازمی ہوگا، دونوں کارڈز کے بغیر ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔