چہان ڈیم پر 90فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے ،کیپٹن (ر) محمد محمود

منسلک علاقوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا عمل شروع کرنے کیلئے رواں مالی سال کے دوران ہی ڈیم کو مکمل کرکے فعال کیا جائے ،کمشنر راولپنڈی کی ہدایت

جمعہ 27 نومبر 2020 17:05

چہان ڈیم پر 90فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے ،کیپٹن (ر) محمد محمود
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ چہان ڈیم پر 90فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے اور ہدف کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ہی ڈیم کو مکمل کرکے فعال کیا جائے تاکہ اس کے منسلک علاقوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا عمل شروع کیا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے چہان ڈیم کے دورہ کے موقع پر کہی۔

اس موقع پر ایکسیئن سمال ڈیمز غلام رسول اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ کمشنر راولپنڈی نے ڈیم پر جاری کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈیم کی کلوزنگ اور ڈائی ورژن چینلز بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کو ڈیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ ڈیم کی تکمیل کے بعد چک جلال دین، گرجا، دھمیال، لکھن، دھاماں سیداں اور کلیال کے علاقوں میں پینے کا صاف پانی میسر آ سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں پانی کی خاصی قلت ہے اور یہاں بسنے والے لوگوں کو صاف پانی مہنگے داموں میسر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کے اس اہم منصوبہ کی ہدف کے مطابق تکمیل یقینی بنائی جائے اور کام کے معیار اور رفتار پر سمجھوتا نہیں کیا جا ئیگا۔

متعلقہ عنوان :