پاکستان اسرائیل سے متعلق قائد اعظم کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، عمران خان
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی دباؤ نہیں، فلسطینیوں کو حقوق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ وزیراعظم عمران خان کا اسرائیل سے متعلق دوٹوک مئوقف
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 27 نومبر 2020 18:30
(جاری ہے)
یواے ای سے رابطہ کیا گیا، یواے ای نے لیبرویزہ پر پابندی کی خبروں کو مسترد کیا۔ وزیراعظم نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق اپنے مئوقف میں کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی دباؤ نہیں ہے۔
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا ہے، فلسطینیوں کو حقوق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ اسرائیل سے متعلق قائد اعظم کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ وزیراعظم عمران نے مہنگائی سے متعلق کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ مہنگائی میں مزید کمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کورونا کی صورتحال روزبروز بڑھ رہی ہے۔ لوٹی دولت بچانے کیلئے لوگوں کو کورونا کے رحم وکرم پر چھوڑا جارہا ہے۔ دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور یہاں جلسوں کا تماشا لگایا ہوا ہے۔ ایک لیڈرلندن میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔ پی ڈی ایم کو جلسے منسوخ کر دینے چاہئیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط اور ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی سیاسی فرق نہیں پڑرہا ہے،جتنے مرضی جلسے کرلیں ، این آراو نہیں ملے گا۔دریں اثناں وزیراعظم نے احساس کفالت پروگرام کی سائٹ کا بھی دورہ کیا، ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو پروگرام سے متعلق بریفنگ دی۔معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ خواتین کی سہولت کیلئے احساس پروگرام متعارف کروایا ہے۔خواتین کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل والٹ فراہم کردیے گئے ہیں۔سہولت سے خواتین کو بینکوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔کفالت مستحقین کی تعداد 43 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ کردی ہے۔ کفالت پروگرام کو ہیکرز سے بچانے کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے ریلیف فنڈ میں جو پیسے آئے ہیں، اس کا بریک ڈاؤن دے سکیں گے؟ جب لوگوں کے عطیات کا ڈیٹا مکمل ہوجائے تو اس کو ہم شائع کردیں گے۔ مزید برآں وزیر اعظم عمران خان سے صنعتکاروں کے وفد نے ملاقات کی ، جس میں صنعتوں کو درپیش مسائل اور حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ صنعتکاروں کے وفد نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو میسر حکومتی سرپرستی کے مثبت نتائج آرہے ہیں،معاشی ٹیم ہر وقت صنعتکاروں کی رہنمائی اور مسائل کے حل کیلئے موجود ہوتی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہونا معیشت کیلئے خوش آئندہ چیز ہے۔فیصلہ سازی میں صنعتکاروں کی تجاویز کو شامل کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے صنعتکاروں کو برآمدات میں درپیش مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.