پی اوایف مسلح افواج کیلئے ریڑھ کی ہڈی کاکام کررہی ہے،ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اورجدت پسندی سے مستقبل کے چیلنجزسے نمٹاجاسکتاہے،آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ کا پی اوایف واہ کا دورہ ،مختلف پیداواری یونٹ کی کاردگی پربریفنگ،آرمی چیف کومستقبل کے منصوبوں اورجدت لانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیاگیا

جمعہ 27 نومبر 2020 22:01

پی اوایف مسلح افواج کیلئے ریڑھ کی ہڈی کاکام کررہی ہے،ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پی اوایف مسلح افواج کیلئے ریڑھ کی ہڈی کاکام کررہی ہے،ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اورجدت پسندی سے مستقبل کے چیلنجزسے نمٹاجاسکتاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پی اوایف واہ کا دورہ کیا،آرمی چیف کوپی اوایف نے مختلف پیداواری یونٹ کی کاردگی پربریفنگ دی گئی،آرمی چیف کومستقبل کے منصوبوں اورجدت لانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کومسلح افواج کی آپریشنل ضروریات پربھی بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے پی اوایف کی پیش رفت اورقومی خزانے کی بچت کے ا قدامات کوسراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی اوایف کے ڈسپلے لائونچ کابھی دورہ کیا،آرمی چیف نے نئی تیارکردہ دفاعی مصنوعات کاجائزہ لیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پی اوایف مسلح افواج کیلئے ریڑھ کی ہڈی کاکام کررہی ہے،ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اورجدت پسندی سے مستقبل کے چیلنجزسے نمٹاجاسکتاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پی اوایف پہنچنے پرچیئرمین لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔