کینیڈا کی فوج نے قطبی ریچھ کو اعزازی ماسٹر کارپورل کا عہدہ دے دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 28 نومبر 2020 04:25

کینیڈا کی فوج نے قطبی ریچھ کو اعزازی ماسٹر کارپورل کا عہدہ دے دیا

کینیڈا کی فوج نے ٹورنٹو چڑیا گھر میں موجود  قطبی ریچھ کی پانچویں سالگرہ کو انوکھے انداز میں منایا۔ انہوں نے  جونو نام کے اس ریچھ کو اعزازی ماسٹر کارپورل کا عہدہ دے دیا۔

(جاری ہے)


چڑیا گھر نے اعلان کیا گیا کہ برگیڈئیر جنرل کونراڈ میالکوسکی ، جو چوتھی کینیڈین ڈویژن اور جوائنٹ ٹاسک فورس سنٹرل کے کمانڈر ہیں، نے جونو کو اعزازی ماسٹرکارپورل کا اعزاز دیا۔
جونو جنگ عظیم اوّل و دوم میں حصہ لینے والے فوجیوں کی یاد منانے  کے دن پیدا ہوا تھا۔ جنگ عظیم دوم میں جونو کے ساحل پر کینیڈا کی فوج کے اترنے کی  مناسبت سے  اس ریچھ کو بھی جونو کا نام دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :