اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہئے، بلاول بھٹو زر داری

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:50

اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہئے، بلاول بھٹو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے رحم حکومت نے اسٹیل ملز کے ساڑھے چار ہزار ملازمین کو برطرف کردیا، پاکستان پیپلزپارٹی برطرف کئے جانے والے اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو بحال کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس تاریخی صنعتی اثاثے کی اراضی کے مالک اہلیان سندھ ہیں، ہم پی ٹی آئی کو اس معاشی قتل سے جان چھڑانے نہیں دیں گے، اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہیے۔