نواب شاہ :نویں جماعت کے انرولمنٹ فارم لیٹ فی کے ساتھ جمع کرانے کی تاریخ میں 14 دسمبر تک توسیع

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:20

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد (نواب شاہ) کے سیکریٹری نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں داخل نویں جماعت کے طلباء وطالبات کے سالانہ امتحان 2021 کے لئے انرولمنٹ فارم 500 روپے لیٹ فی کے ساتھ جمع کرانے کی تاریخ میں 14 دسمبر 2020 تک توسیع کی گئی ہے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امیدواروں کے انرولمنٹ فارم لیٹ فی کے ساتھ مقررہ تاریخ گزرنے کے دوسرے کام والے روز تک بورڈ آفیس میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :