راولپنڈی،رتہ امرال پولیس کی غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول وڈیزل فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ،04ملزمان گرفتار

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:21

راولپنڈی،رتہ امرال پولیس کی غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) رتہ امرال پولیس کی غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول وڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ،04ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول وڈیزل فروخت کرنے والوںکرنے والی04ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں محمد اسماعیل،کاشف خان، اسماعیل اورجہانگیر حسین شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے گیس، سلنڈرز ، الیکٹرک کانٹا، دیگر آلات ریفلنگ اورپٹرول وڈیزل برآمد ہوا، ایس پی راول نے ایس ایچ اورتہ امرال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے پٹرول وڈیزل فروخت کرنے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :