پاکستان-ترکیہ-سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ مشرق وسطی سمیت اقوام عالم میں مثبت تبدیلیاں مرتب کرے گا۔ خواجہ رمیض حسن

یہ معاہدہ پاکستان کے سٹریٹیجک اور سفارتی فتح کا عکاس ہے۔ اسرائیل سمیت امن دشمن قوتوں کے لیے یہ معاہدہ زہر قاتل ثابت ہوگا۔ رہنما ق لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 7 اگست 2026 17:12

پاکستان-ترکیہ-سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ مشرق وسطی سمیت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2026ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں پاکستان-ترکیہ-سعودی عرب سہ فریقی دفاعی معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا محور حقیقی معنوں میں مغرب سے مشرق کو منتقل ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی خطے کا فیصلہ خطے کی طاقتوں کی جانب سے کیا جانا پائیدار امن کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہیہ معاہدہ پاکستان کے سٹریٹیجک اور سفارتی فتح کا عکاس ہے۔ اسرائیل سمیت امن دشمن قوتوں کے لیے یہ معاہدہ زہر قاتل ثابت ہوگا۔پاکستان-ترکیہ-سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ مشرق وسطی سمیت اقوام عالم میں مثبت تبدیلیاں مرتب کرے گا۔