نئے انتظامی صوبوں کا قیام اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کا بہترین ذریعہ ہے۔ جمہوریت کا مفہوم عوام کے حقوق باآسانی عوام کی دسترس تک پہنچانا ہے۔ خواجہ رمیض حسن

نئے یونٹس کے قیام سے میرٹ کی بالادستی، عوامی احتساب کی راہ ہموار ہوگی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مفاد عامہ کے تناظر میں اس پراجیکٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ سیکرٹری جنرل پیس فارآل فورم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 11 اگست 2026 11:41

نئے انتظامی صوبوں کا قیام اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کا بہترین ذریعہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2026ء) سیکرٹری جنرل پیس فارآل فورم خواجہ رمیض حسن نے ایڈمنسٹریٹوو ریفارمز کے حوالے سے فورم کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک خاص طبقہ اس کے وسائل پر قابض ہے جس کی اجارہ داری کی وجہ سے عوام کو ریلیف میسر نہ ہونے اور ان وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے عوام میں غیر یقینی صورتحال اور سسٹم کے خلاف نفرت کی فضا کو فروغ دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اس وقت عام آدمی سسٹم سے انتہائی نالاں اور ناامید نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر طبقہ امیر سے امیر تر جبکہ غریب خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے اور فاقوں پر مجبور ہے۔ سسٹم پر مخصوص طبقات کی اجارہ داری نے ٹیلنٹڈ یوتھ کو اپنی ہی ریاست اور اداروں کے خلاف بغاوت پر مجبور کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پڑھے لکھے نوجوان جرائم اور منشیات کے استعمال کے عادی بن رہے ہیں۔

اس گھمبیر صورتحال میں عوام الناس کی بہتری کے لیے فوری اور انقلابی اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں، جس کا واحد حل طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی صوبوں کا قیام اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کا بہترین ذریعہ ہے۔نئے یونٹس کے قیام سے میرٹ کی بالادستی، عوامی احتساب کی راہ ہموار ہوگی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مفاد عامہ کے تناظر میں اس پراجیکٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔جمہوریت کا مفہوم عوام کے حقوق باآسانی عوام کی دسترس تک پہنچانا ہے۔