بی اے پی صوبے میں تیزی سے فعال ہو رہی ہے، صوبائی حکومت نے عوامی مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے ہیں ،حاجی نورمحمد دمڑ

شمالی بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کیلئے خصوصی پیکج کا جائزہ لینے کے وفاقی وزراء جلد دورکرکے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان دورہ کرکے پیکج کابقاعدہ اعلان کرینگے ،صوبائی وزیر

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:54

بی اے پی صوبے میں تیزی سے فعال ہو رہی ہے، صوبائی حکومت نے عوامی مسائل ..
اسلام آباد /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ بہت جلد شمالی بلوچستان (پشتون ) بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کیلئے خصوصی وفاقی پیکج کا جائزہ لینے کیلئے وفاق کی جانب سے تشکیل کردہ وفاقی وزراء اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی دورہ کرکے تفصیلی رپورٹ بناکر سفارشات کیلئے وزیراعظم کو ارسال کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان خود شمالی بلوچستان کا دورہ کرکے بقاعدہ پیکج کااعلان کرینگے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور شمالی بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کیلئے وفاق کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر اور ڈپٹی قومی اسمبلی قاسم سوری سے ملاقات کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بی اے پی صوبے میں تیزی سے فعال ہو رہی ہے۔

صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں عوامی مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے ہیں تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر ہوسکیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے حقیقی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے ان کی قیادت میں صوبائی حکومت نے مختلف شعبوں میں انقلابی اقدامات اٴْٹھائے ہیں۔ جس کی وجہ سے براہِ راست عوام پر مثبت اثرات پڑے ہیں۔

عوام کو سبز باغ دکھانے والوں کو آئندہ آنے والے انتخابات میں بھی شکست سے دوچار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں۔ وہ بلند و بانگ وعدے کرنے والوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے۔ ہم بلا رنگ و نسل عوام اور علاقے کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ علاقے کے لوگ ہماری کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

اس لیے ہم سے محبت کرتے ہیں۔ ہم نے عوام کی بلارنگ و نسل اور بلاتعصب بے لوث خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرنائی ، زیارت ،سنجاوی میرا حلقہ انتخاب ہے حلقے کے عوام کے مسائل کا حل اور کی یکساں ترقی میرا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بڑھی ہوئی مقبولیت سے متاثر ہوکر بلوچستان کی معروف شخصیات اور دیگر لوگ جوق در جوق اس میں شمولیت اختیار کر رہی ہے۔ آئندہ الیکشن میں بھی یہ بی اے پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔