5 روزہ مہم کے دوران ضلع کے 33615 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،فرید احمد

پولیو مہم کے دوران کورونا سے بچاو کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:54

5 روزہ مہم کے دوران ضلع کے 33615 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،فرید ..
نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ثوبان سلیم دشتی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ فرید احمد اور ایم ایس ڈاکٹر ظفر مینگل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشکی میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔اس موقع پی ای او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر مشتاق مینگل، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبید مینگل مانیٹرنگ آفیسر آغا داود شاہ،ڈی ایس وی شاہ محمود ،ڈی ایچ سی ظفر علی، بابائے پیرامیڈیکس عبدالروف مینگل،نیشنل پروگرام کے عبدالرازق زہری ،پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر افضل خان بادینی ،جنرل سیکرٹری رحمان خان مینگل ،پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صدر بہاول خان مینگل ،اے ایس وی عطاء اللہ و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ فرید احمد نے میڈیا کو بتایا کہ 5 روزہ مہم کے دوران ضلع کے 33615 بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلے میں 15 فکسڈ پوائنٹ 8 ٹرانزٹ پوائنٹ اور 134 موبائل ٹیمیں بچوں کو قطرے پلائے گے۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے دوران کورونا سے بچاو کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا خصوصا ہیلتھ ورکرز کمیونٹی میں جاتے ہوئے ماسک، دستانے ، ہینڈ واشنگ ،ہینڈ سینی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائے۔

اسسٹنٹ کمشنر ثوبان سلیم دشتی نے تمام مکتبہ فکر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موذی مرض سے بچاو کے لئے پولیو کے قطرے پلا کر اس مرض کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔پولیو کا خاتمہ اور اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لئے تمام مکتبہ فکر کو کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اس وائرس کا ہمارے معاشرے سے مکمل خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔انتظامیہ اس موقع پر پولیو کے ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ہر ممکن معاونت کی جائے گی تاکہ تمام بچوں کو بروقت پولیو قطرے پلائے جاسکے اور مہم کو کامیاب بنایا جاسکے۔