سرگودھا،انسداد پولیو پانچ روز مہم پرسوں شروع ہو گی،2کروڑ 81لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کا ہدف مقرر

ہفتہ 28 نومبر 2020 17:05

سرگودھا،انسداد پولیو پانچ روز مہم پرسوں شروع ہو گی،2کروڑ 81لاکھ بچوں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) انسداد پولیو پانچ روز مہم پرسوں 30 نومبر کو شروع ہو گی جس میں 2 کروڑ 81 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کا ہدف مقرر کر کے ایک لاکھ 20ہزار سے زائد ورکرز فرائض کی انجام دہی پر لگایا گیا۔سرگودھا ضلع میں انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

8رائع کے مطابق سرگودھا ضلع میں 30 نومبر سیپانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل بھیرہ میں 44ہزارتحصیل بھلوال کے 49 ہزار،تحصیل کوٹ مومن میں 63ہزار، تحصیل ساہیوال میں 46ہزار، تحصیل سرگودہا میں 2 لاکھ ، تحصیل شاہپور میں 45ہزار، اورتحصیل سلانوالی میں 51ہزار سے زائر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے ۔ جس کی تکمیل کے لئے ٹیمیں مقرر کرتے ہوئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :