رن مشین بابراعظم نے ایشیائی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

ایشیائی بلے بازوں کی فہرست میں 810 رنز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 28 نومبر 2020 16:59

رن مشین بابراعظم نے ایشیائی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 نومبر 2020ء ) رن مشین بابراعظم نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تمام ایشیائی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رنز کے انبار لگا ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تمام ایشیائی بلے بازوں کو پر برتری حاصل کرلی۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بابراعظم ایشیائی بلے بازوں کی فہرست میں 810 رنز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

انہوں نے 13 اننگز میں 81 کی اوسط سے 810 رنز بنا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

بابراعظم کو سب سے زیادہ 8 ففٹی پلس سکور(4 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں) بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ بھارت کے میانک اگروال 14 اننگز میں 3 سنچریوں اور 2 نصف سنچریوں کی مدد سے اور 55.64 کی اوسط سے 779 رنز کے ساتھ دوسرے اور اجنکے رہانے 14 اننگز میں 59.58 کی اوسط اور 2 سنچریوں اور 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 715 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی 14 اننگز میں 52.25 کی اوسط اور 2 سنچریوں اور 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 627 رنز کے ساتھ چوتھے اور پاکستانی اوپنر شان مسعود 13 اننگز میں 3 سنچریوں اور 1 نصف سنچری کی مدد اور 44.23 کی اوسط سے 575 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر ہیں۔