ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 25 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 28 نومبر 2020 17:29

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 25 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 25 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

اس وقت جہلم میں 98 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 3 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس وقت کرونا وائرس کے 15 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 34875 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 684 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 573 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کرونا وائرس سے 10 اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :