اے این پی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور کی شہباز شریف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

ہفتہ 28 نومبر 2020 17:44

اے این پی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور کی شہباز شریف سے ملاقات، ..
اسلام آباد۔28نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28نومبر2020ء) :عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف سے رائیونڈ میں ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غلام احمد بلور نے شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔