عوام کو بنیادی وسائل کی فراہمی یکساں بنیادوں پر کی جائے،امین الحق

توجہ اس امر پر رکھی جائے کہ بلاتفریق وسائل کی فراہمی سے ہی معاشرہ میں بہتری لائی جاسکے،وفاقی وزیر کی ایڈمنسٹریٹر ویسٹ سے گفتگو

ہفتہ 28 نومبر 2020 18:13

عوام کو بنیادی وسائل کی فراہمی یکساں بنیادوں پر کی جائے،امین الحق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی وسائل کی فراہمی یکساں بنیادوں پر کی جائے اور توجہ اس امر پر رکھی جائے کہ بلاتفریق وسائل کی فراہمی سے ہی معاشرہ میں بہتری لائی جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر /ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللہ اڈوھوسے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر /ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے وفاقی وزیر کو خوش آمدید کیا اس موقع پر وفاقی وزیر کے ہمراہ اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے ملاقات میں بلدیہ غربی میں موجود مسائل اور ان کے خاتمہ کیلئے ایڈمنسٹریٹر /ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے کیئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی تمام یونین کمیٹیوںمیں روزمرہ کے کاموں کے علاوہ عوام کی جانب سے موصولہ تجاویز پر جامعہ حکمت عملی سے خدمات کا عمل جاری ہے عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ملازمین کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات کیئے جارہے ہیں ملازمین کے مسائل اور ان کے حل کیلئے سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جو دفتری مسائل کے حل کیلئے تجاویز مرتب کررہی ہے خصوصی توجہ پارک وپلے گراؤنڈ ،اسکولوں اور ہسپتالوں کے معاملات کو حل کرنے پر دی جارہی ہے ان مسائل کے خاتمہ کے بعد بلدیہ غربی میں عوام الناس کو کھیل کود ،تعلیم وصحت کے حوالہ سے موجود مسائل کے خاتمہ میں بڑی مددملے گی اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے کاموں کی رفتار کو تیز کرنے اوررکے ہوئے کاموں کو مکمل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ بلدیہ غربی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے جامعہ حکمت عملی سے کام کریں عوام کو بہت مسائل کا سامنا ہے جس پر ایڈمنسٹریٹر /ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے بتایا کہ ضلع غربی میں دیگر یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں سے اشتراک عمل جاری ہے جلد ہی صورتحال میں تبدیلی ہوگی ایسا مربوط پروگرام بنارہے ہیں کہ تمام شعبہ ایک دوسرے سے رابطہ میں رہینگے اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار بہتر انداز میں انجام دینگے وفاقی وزیر نے تجاوزات کے حوالہ سے ملنے والی شکایات کے خاتمہ کیلئے بلاتفریق اقدامات کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی صداقت حسین ،عدیل شہزاد،علی خورشیدی ،باسط علی صدیقی اور افسران بھی موجود تھے۔