ٹوبیکو سیکٹر پر اضافی ٹیکس عائد کرنے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ سکتا ہی: رپورٹ
ہفتہ 28 نومبر 2020 19:38
(جاری ہے)
یہ غیر قانونی تمباکو سیکٹر گزشتہ 8 سال سے 20 سگریٹ کا ایک دبہ 25 سے 40 روپے میں فروخت کررہے ہیں اور ٹیکس عائد ہونے کے باوجود اسی قیمت پر سگریٹ فروخت کی جارہی ہے۔
جس قیمت پر یہ سگریٹ فروخت کی جارہی ہے وہ حکومت کی جانب سے نافذ کئے گئے قابل اطلاق ٹیکس 44.25 روپے اور کم از کم قیمت فی پیکٹ 62.75 سے کم ہے۔ یہ ایک ایسی سنگین خلا ف ورزی ہے جوکہ تمباکو مخالف گروہ ماننے کو تیار نہیں ہے۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اب تک 3 ملین افراد کورونا و باء کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گزشتہ سال کے دوران غربت میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مہنگائی کی شرح میں دگنا اضافہ ہوا جس نے عوام کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے اور ان سب عوامل کے نتیجے میں صارفین غیر قانونی اور ٹیکس چور سگریٹ برانڈز خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔قانونی حیثیت کے حامل سگریٹ برانڈ ز پر ہیلتھ ٹیکس نافذ کرنے سے مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کیے جاسکتے بلکہ اس اقدام کے نتیجے میں صارفین کی جانب سے ٹیکس چور سگریٹ کی خرید میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ دنیا کی معروف ریسرچ کمپنی پرائس واٹر ہاؤس کوپر (پی ڈبلیو سی) کے مطابق، ڈیوٹی ادا نہ کرنے والے سگریٹ برانڈ کے استعمال میں اضافے سے حکومت کو تمباکو کے شعبے سے حاصل ہونے والے ریونیو کا اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تمباکو سیکٹر پر عائد 3 - درجہ ٹیکس سسٹم کی 2019 کی پالیسی میں تبدیلی کے نتیجے میں حکومت کو محصولات میں 6.5 فیصد کا نقصان ہوا اورٹیکس ادا نہ کرنے والی مقامی تمباکو کمپنیوں کے مارکیٹ شیئر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فیڈرل ایکسائز یاکسی بھی قسم کی کوئی اور ڈیوٹیز کے نفاذ سے نہ صرف حکومت کے ریونیو اہداف کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں صارفین غیر معیاری اور ٹیکس ادا نہ کرنے والے سگریٹ برانڈ کی جانب منتقل ہوجاتے ہیں جوکہ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.