Live Updates

کرپٹ حکمرانوں کا علاج پی ڈی ایم کے پاس ہے،نفیسہ شاہ

ملتان کو کنٹینرستان بنادیا گیا ہے، مگر جیالے رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں، جلسے میں آصفہ بھٹو بھی خطاب کریں گی،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 نومبر 2020 21:12

کرپٹ حکمرانوں کا علاج پی ڈی ایم کے پاس ہے،نفیسہ شاہ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہاہے کہ کرپٹ حکمرانوں کا علاج پی ڈی ایم کے پاس ہے، پیپلز پارٹی ملتان میں یوم تاسیس پر جلسہ کررہی ہے۔سکھر میں نفیسہ شاہ اور سینیٹر عاجز دھامرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کو کنٹینرستان بنادیا گیا ہے، مگر جیالے رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں، جلسے میں آصفہ بھٹو بھی خطاب کریں گی اور بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملتان جلسے میں شرکت کے لیے نواز شریف نے مریم نواز کو ہدایات دی ہیں۔عاجز دھامرا نے کہا کہ یہ سمجھتے تھے جیالے پی ٹی آئی کے ممی ڈیڈی کارکن ہوں گے، جیالے تمام رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچے ہیں۔عاجز دھامرا نے کہا کہ پنجاب میں مارشل لا کی یاد تازہ کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ پیپلزپارٹی سندھ تک محدود ہوگئی ہے، ملتان میں انہوں نے پیپلز پارٹی کی جھلک دیکھ لی ہے۔عاجز دھامرا نے کہا کہ بلاول بھٹو نہیں آرہے تو ان کی جگہ محترمہ کی بیٹی کمان سنبھالنے آرہی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات