احمدیار، پولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،4 افرادگرفتار ،اسلحہ و منشیات بر آمد

پیر 30 نومبر 2020 15:33

احمدیار، پولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،4 افرادگرفتار ،اسلحہ ..
احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی4 افرادگرفتار کر کے 1100گرام چرس ،25لیٹرشراب اورناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ قبولہ کے نزدیک پولیس نے مخبر کی اطلاع پر منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ مارکر نثاراحمد کو گرفتارکرکے 1100گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ریلوے گرائونڈ کے نزدیک سے سرفراز احمد اور قبولہ سے نواب علی کو25 لیٹرشراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا تھانہ رنگشاہ پولیس نے قربان کوگرفتارکرکے ناجائز پسٹل30 بوربرآمد کرلیا تھانہ میں الگ الگ مقدمہ درج کرلیاگیا۔