کراچی، گھروں اور صنعتوں میں گیس پریشر کم، صارفین کو مشکلات سامنا

پیر 30 نومبر 2020 16:35

کراچی، گھروں اور صنعتوں میں گیس پریشر کم، صارفین کو مشکلات سامنا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) سردی میں اضافے کے ساتھ ہی شہرقائد میں گھروں اور صنعتوں میں گیس پریشر کم ہوگیا۔کراچی میں سردی بڑھتے ہی صنعتوں میں گیس پریشر پھر کم ہوگیا ہے۔ صنعتکاروں کے مطابق سائٹ، کورنگی سمیت مختلف صنعتی زونز میں پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئی گیس نے قیمت میں اضافہ کرکے گیس کی فراہمی کم کر دی۔

(جاری ہے)

گیس پریشر نہ ہونے سے بوائلرز بند ہوگئے پیداواری عمل کو بریک لگ گیا۔ وزیراعظم ایکسپورٹ بڑھانے کی بات کرتے ہیں لیکن ہمیں گیس دستیاب نہیں۔دوسری طرف رہائشی علاقوں میں بھی گیس بندش کی شکایات عام ہوگئیں ہیں۔ شیرشاہ، لانڈھی، قائدآباد، ناظم آباد، ملیر، اورنگی ٹائون، بلدیہ، لیاری گلزار ہجری، اسکیم 33 اور کورنگی کے مختلف علاقے متاثر ہیں، جس سے گھریلوصارفین کو شدید پریشانی کا سامناہے