
ویوو نے پاکستان میں فلیگ شپ V20 سمارٹ فون کاLimited Edition رنگ Moonlight Sonata متعارف کروا دیا
سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے پاکستان میں اپنے فلیگ شپ V20 سمارٹ فون کا Limited Edition رنگ Moonlight Sonata متعارف کروا دیا گیا ہے
پیر 30 نومبر 2020 16:02

V20 پہلی بار 44 میگا پکزل آئی آٹو فوکس ٹیکنالوجی سے مزین ہے ، جس کی بدولت اب سیلفی کے شوقین افراد بہترین تصاویر بنا سکیں گے۔ عام سیلفی کیمرہ کے مقابلے میں یہ نیا فون صارف کی آنکھ پر ہمیشہ فوکس برقرار رکھتا ہے، تو چاہے آپ دور ہوں یا قریب، ہمیشہ فوکس میں رہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ فون کے کیمرہ میں ویڈیواور نائیٹ موڈ کے حوالے سے بہت سے نت نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
نیا vivo V20 دیکھنے میں بھی انتہائی دیدہ زیب ہے اور اسکا وزن محض 171 گرام ہے۔ فون کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس کی موٹائی صرف 7.38 ملی میٹر ہے جو اس سال کسی بھی سمارٹ فون میں سب سے کم موٹائی ہے۔
(جاری ہے)
فون کی باڈی میں بھی شیشے کا استعمال کیا گیا ہے اور خاص قسم کی کوٹنگ کے ذریعے نہ صرف اسے دلکش بنایا گیا ہے بلکہ سکریچ اور انگلیوں کے نشانات سے بھی محفوظ کردیا گیا ہے۔

پرفارمنس کے حوالے سے بھی ویوو کے اس نئے فون کا کوئی مقابلہ نہیں، فون میں لگایا گیا کوالکام سنیپ ڈریگن 720G پراسیسر 8 گیگا بائیٹ ریم اور بڑی 128 گیگا بائیٹ سٹوریج کی مدد سے تمام ایپلی کیشنز اور ویڈیو گیمز کو انتہائی پھرتی کے ساتھ چلالیتا ہے۔ یہ پاکستان میں پہلا فون ہے جس میں پہلے سے ہی گوگل کا نیا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 11 استعمال کیاجارہا ہے اور اسکے ساتھ ویوو کے فن ٹچ آپریٹنگ سسٹم 11 کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

فون کا یہ نیا لمیٹیڈ ایڈیشن Moonlight Sonata رنگ چاند کی چاندنی کی طرح جاذب نظر اور دلکشی کا حامل ہے۔ ویوو کی جانب سے اس فون کی قیمت کو بھی پہلے ایڈیشنز Sunset Melody اور Midnight Jazz کی ہی طرح 59,999 روپے مقرر کیا گیا ہے اور یہ فون پاکستان بھر میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.