فیشن اورٹیکسٹائل انڈسٹری ملک کے لئے بہت کثیر زرمبادلہ کماسکتا ہے‘ میاں طارق مصباح
لاہور چیمبر معیشت کے وسیع تر مفاد میں اس شعبہ سے ہرممکن تعاون کرے گا‘فیشن ڈیزائنرز اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے نمائدوں کے اجلاس سے خطاب
پیر 30 نومبر 2020 16:25
(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر معیشت کا ایک اہم ستون ہے کیونکہ اس کا ملکی برآمدات میں60% حصہ یا 12.8ارب ڈالر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے، ٹیکسٹائل کا شعبہ ترقی کررہا ہے کیونکہ بین الاقوامی خریدار کورونا کی وجہ سے دوسرے علاقائی ممالک کی بجائے پاکستان کا رخ کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم پاکستان نے بھی ٹیکسٹائل کی صنعت کی تیز رفتار گروتھ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ اس صنعت کے لیے افرادی قوت کی قلت کا سامنا ہے، پاکستان اگر مغربی خریداروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو، وہ فیشن انڈسٹری کی برآمدات کے ذریعے بہت زرمبادلہ کما سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فیشن انڈسٹری کے لئے اعلیٰ ترین معیاری کام اور فن کے ذریعے پاکستان کے تاثر کو تبدیل کرنے کے لئے سرکاری اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہو گا۔صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری، اربوں ڈالر کی بین الاقوامی فیشن مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔میاں طارق مصباح نے کہا کہ پاکستان کی فیشن ڈیزائننگ اورکلاتھنگ انڈسٹری اپنی برآمدی صلاحیت کی وجہ سے قومی معیشت کے لئے ایک اہم شعبہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازوں کو مستقبل میں اس شعبے کی ترقی کے وسیع امکانات کے پیش نظر اس شعبے کو بھرپور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔ کنوینر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فیشن اینڈ ٹیکسٹائل نبیل افتخار نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک اہم مقام حاصل کرنے کے لئے اپنی فیشن انڈسٹری کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور بین الاقوامی فیشن ڈیزائنرز کے مابین اشتراک ایک سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے اور اس سے ملک کے لئے زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھ سے تیار کڑھائی کو دوسرے ممالک کے ڈیزائن کے ساتھ ملاکر اس شعبے میں مزید تخلیق کی جا سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.